*********کورونا وائرس: دنیا میں لاک ڈاؤن کے انوکھے اور تخلیقی طریقے********
دنیا بھر کے ملک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بے مثال اقدامات کر رہے ہیں جن میں سے *چند ممالک میں سخت پابندیاں اور کچھ ممالک میں کیے جانے والے اقدامات خاصے نرم ہیں جبکہ بعض ممالک میں انتہائی تخلیقی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
ہم نے کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ ممالک میں اٹھائے گئے غیر معمولی اقدامات پر ایک نظر ڈالی ہے
پانامہ
وسطی امریکہ کے اس ملک میں اب تک کورونا وائرس کے ایک ہزار مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور یہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو صنف کی بنیاد پر علیحدہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
بدھ کے روز سے مرد اور خواتین ایک ہی وقت میں صرف دو گھنٹے کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ سکیں گے اور ایسا بھی مختلف دنوں میں ہو گا۔
توار کے روز کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزیر سکیورٹی نے ایک پریس کانفرنں میں کہا ’یہ مکمل قرنطینہ اور کچھ نہیں صرف آپ کی زندگی بچانے ,,کے لیے ہے۔‘
کولمبیا
کولمبیا کے کچھ علاقوں میں لوگوں کو ان کے قومی شناختی کارڈ نمبر کے آخری ہندسے کی بنیاد پر باہر نکلنے کی اجازت ہے۔
مثال کے طور پر بارنکابیرمیہا میں ایسے افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر کے آخر پر صفر، 7 یا 4 کا ہندسہ آتا ہے وہ سوموار کے روز اپنے گھر سے باہر نکل سکتے ہیں جبکہ وہ افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر کے آخر پر 1، 8 یا 5 کا ہندستہ آتا ہے منگل کے روز گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔
قریب موجود بولیویا میں بھی یہ ہی طریقہ اپنانے کی تجویز دی جارہی ہے''۔
Comments
Post a Comment